انتخابی اصلاحات نہ کرنا سابقہ نظام برقرار رکھنا ہے ، فاروق ستار

Dr Farooq Sattar

Dr Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئیر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ 65 دنوں میں بھی انتخابی اصلاحات نہ کرنے کا مقصد ملک میں سابقہ نظام برقرار رکھنے کے مترادف ہو گا۔

کراچی میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرزکے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک بھر میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کو یقینی بنانا چاہئے۔

اگر ایسا نہ کیا گیا تو جمہوریت کبھی پنپ نہیں سکیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان میں ووٹنگ ٹرن آوٹ5 فیصد سے کم رہا تو انتخابات کے بعد مشرقی پاکستان جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔