انتخابات میں انقلاب کی دستک سنائی دے رہی ہے ، راجونی اتحاد

کراچی ( پ ر ) پاکستان کی تمام سیاسی و روایتی قیادتیں روایت کے مطابق اپنے اپنے حلقوں میں غیر شفاف اور انجینئرڈ انتخابی نتائج چاہتی ہیں تاکہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دو بڑی سیاسی جماعتیں اپنی اپنی حکومتی باری کا کھیل کھیل سکیں مگر چونکہ عوام باشعور ہو چکے ہیں اور انتخابات میں انقلاب کی دستک سنائی دے رہی ہے اس لئے دونوں بڑی سیاسی جماعتیں اندرون خانہ انتخابات کے التوأ یا پھر انہیں روایتی انتخاب بنانے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن نے عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے قومی امنگوں کے مطابق شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کرا دیئے تو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادتوں کی ضمانتیں تک ضبط ہو جائیں گی اور عوام اپنے ووٹ کی قوت سے راجونی اتحاد سے تعلق رکھنے والے ان نمائندوں کا انتخاب کریں گے جو عوام سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کے دکھ سکھ کے شریک ہیں اور عوامی حقوق و قومی مفادات کے تحفظ کے ضامن ہیں کیونکہ وہ عوام کے اپنے ہیں۔