انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا لاہور میں ساتویں روز احتجاج

PTI Rigging

PTI Rigging

لاہور(جیوڈیسک)قومی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کا دھرنا لاہور میں ساتویں روز بھی جاری ہے۔لالک چوک ڈیفنس میں دھرنے کے شرکا این اے 125 میں تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کے مقابلہ میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کو کامیاب قرار دینے پر سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین گذشتہ اتوار کی شام5 بجے سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں ۔ان کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 125 میں دھاندلی کا نوٹس لے اور دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کرے۔دھرنیکے شرکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک این اے 125 میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ قبول نہیں کیا جاتا وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

دھرنے کے اطراف میں سیکورٹی سخت ہے ,خاردار تاریں اور شامیانے لگا کر نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔دوسری جانب عمر نامی نوجوان کو دھرنے کی جگہ پر پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹر پر نازیبا الفاظ لکھنے پر حراست میں لے لیا گیا۔