الیکشن سے روکے جانے پر پرویز مشرف پریشان ہیں، ڈاکٹر امجد

Dr. Amjad

Dr. Amjad

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل)کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ الیکشن سے روکے جانے پر پرویز مشرف پریشان ہیں۔ اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف کو تحریک طالبان پاکستان اور غازی فورس کی طرف سے دھمکیاں ملی ہیں۔

سابق صدرکے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 4 مئی کو ججز نظر بندی کیس میں ضمانت کے لیے عدالت کو درخواست دیں گے۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ 3مئی کو بے نظیر قتل کیس میں راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی میں پیشی ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن سے روکے جانے پرسابق صدر پرویز مشرف پریشان ہیں۔