الیکشن کمیشن کا این اے 250 میں دوبارہ پولنگ پر فیصلہ محفوظ

Election Commissionar

Election Commissionar

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے این اے 250 کراچی میں دوبارہ پولنگ کی درخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری کے علاوہ تحریک انصاف کے عارف علوی بھی موجود تھے۔این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست ایک امیدوار مولوی اقبال حیدر نے دی تھی۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے این اے250 کے 45 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔