الیکشن کمیشن کا ایک اور کارنامہ، 7 الیکٹریشن کو پرزائیڈنگ آفیسرز بنا ڈالا

Prazading Officers

Prazading Officers

ملتان(جیوڈیسک)ملتان الیکشن کمیشن نے کیا ایک اور کارنامہ 7 الیکٹریشن کو پرزائیڈنگ آفیسرز بنا ڈالا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 17 گریڈ یا اس سے زائد گریڈ کے افسر کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا جاتا ہے۔ لیکن ملتان میں الیکشن کمیشن نے سات ایسے الیکٹریشن کو پریزائڈنگ آفیسر تعینات کر دیا۔ جو الیکٹریشن ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز ڈویژن ملتان میں گریڈ 2 کے ملازم ہیں۔

جنہیں ، حلقہ این اے 153 جلال پور کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ان میں سے 4 ان پڑھ ہیں جبکہ باقی تین کی تعلیم میٹرک بھی نہیں ہے ۔پریزائڈنگ آفیسراور الیکٹریشن محمد ناصر کے مطابق ہم تو پڑھے لکھے نہیں ہیں کام تو الیکٹریشن کا ہی کرتے ہیں ہمیں انہوں نے آفیسر بنا دیا ہے ہم تو پریشان ہیں کیا کریں گے وہاں ۔

الیکٹریشن جاوید اقبال نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی ڈیوٹی لگائی ہے اس کا تو ہمیں پتہ نہیں ہے کچھ لکھنا پڑ جائے انگلش میں یا کوئی اور معلومات تو ہم کس سے پوچھیں گے کس سے لکھوائیں گے۔جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد حلقہ این۔ اے 153 کے ریٹرنگ آفیسر حاجی محمد کا کہنا ہے کہ الیکشن میں جو عملہ تعینات ہوتا ہے اس کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آتی ہے۔