الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کی تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔پنجاب میں مسلم لیگ ن،سندھ میں پیپلز پارٹی،خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف اور بلوچستان میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی سر فہرست ہے۔ پنجاب اسمبلی کی297 میں سے287 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن 212 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔پیپلزپارٹی 6 نشستوں پر کامیاب جبکہ 39 آزاد امیدوار جیت گئے۔خیبر پختون خوامیں تحریک انصاف 35 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

جے یو آئی ف کی 13 ، مسلم لیگ ن نے12 سیٹیں جیتی ہیں، جماعت اسلامی نے7 ، قومی وطن پارٹی 7،عوامی نیشنل پارٹی5،عوامی جمہوری اتحاد3 ،پی پی پی پی نے 2 ،آل پاکستان مسلم لیگ نے ایک نشست حاصل کی۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں 14 آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی 62 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں 37 نشستیں حاصل کیں، بلوچستان اسمبلی میں پختون خوا ملی عوامی پارٹی 9 نشستوں کیساتھ سر فہرست ہے،مسلم لیگ ن 8 نشستیں لے کر بلوچستان اسمبلی میں دوسرے نمبر پر ہے۔