الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردیں

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدارتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دیں، صدر کے عہدے کی مدت نو ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات اگست میں کرائے جائیں گے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

صدارتی الیکشن کے لئے نامزدگی فارم کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن کا شیڈول رواں ماہ کے آخر میں جاری کیا جائیگا ۔صدر کے عہدے کی مدت نو ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے مطابق صدر کی مدت ختم ہونے سے ساٹھ روز پہلے صدارتی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔