بجلی بحران کا خاتمہ نئے وزیر اعظم کا امتحان بن گیا

load shedding

load shedding

لاہور (جیوڈیسک) بجلی بحران کا خاتمہ نئے وزیر اعظم کا امتحان بن گیا۔ آج ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو جائے گا۔ نئے وزیراعظم کیلئے سب سے پہلا چیلنج بجلی کا بحران ہوگا۔ عوام کے ساتھ امتحانات دینے والے طلبا وطالبات بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 5500 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں لاہور اور اس کے گردونواح میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

صارفین شدید گرم موسم میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی جاری ہیں۔ اس دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔

وہ رات کو ٹھیک طرح سے سو پاتے ہیں نہ ہی امتحانات کی تیاری کر پاتے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اب یہ قوم کے مستقبل کو بھی اپنے چنگل میں لے رہی ہے۔