بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر 3 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا

Power Shortfall

Power Shortfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی بحران میں کمی نہیں آ رہی، شارٹ فال ایک بار پھر تین ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، شہروں اور دیہات میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔وزارت پانی بجلی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 13 ہزار 8 سو میگاواٹ جبکہ طلب 17 ہزار میگاواٹ ہو گئی ہے۔

اس وقت ہائیڈل پیداوار 5ہزار5سو میگاواٹ، تھرمل 1 ہزار 965 جبکہ آئی پی پیز سے6ہزار 335 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے، ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 27 سو میگاواٹ تھا۔