بجلی کا شارٹ فال 5500 میگاواٹ سے زیادہ ہو گیا

Power

Power

لاہور(جیوڈیسک)ملک میں بجلی کا بحران کم نہیں ہوسکا شارٹ فال5500 میگاواٹ سے زیادہ ہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 12 سے 18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی صورتحال بہتری ہو سکی جس کی وجہ شارٹ فال کا کم نہ ہونا ہے۔

لاہور کے اکثر علاقوں میں ہر گھنٹے دو سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار9 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 14ہزار 5سو میگاواٹ ہے ، دوسری طرف سب سے بڑی کمپنی لسیکو کا کوٹہ نہ بڑھ سکا ، شارٹ فال ڈھائی ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے لاہور کی طلب3800 میگاواٹ مگرصرف1300 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔

جس سے سب سے براحا ل بھی لاہور میں ہے صارفین کا شکوہ ہے لاہور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے لوڈشیڈنگ بھی اسی لئے زیادہ کی جارہی ہے تاکہ لوگ تنگ ہوں ہے ۔دوسری وزارت پانی وبجلی ترجمان کا موقف ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جلد لاہور میں بھی بہتری آ جائے گی۔