بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک برقرار

Power

Power

لاہور (جیوڈیسک) آبی ذخائر بھرنے سے پن بجلی کی پیداوار چھ ہزار دو سو پچاس میگاواٹ ہو گئی۔ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک برقرار ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چھ سو میگا واٹ اور طلب سولہ ہزار چھ سو میگا واٹ ہے۔

آئی پی پیز پانچ ہزار پانچ سو چالیس اور تھرمل ذرائع سے ایک ہزار آٹھ سو دس میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال مسلسل تین ہزار میگا واٹ ہونے سے شہری علاقوں میں سات اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹیتک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔