بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 300 میگاواٹ پر برقرار

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 300 میگاواٹ پر برقرار ہے، پنجاب کے شہروں اور قصبات میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 8 ہزار 900 میگاواٹ اور طلب 11 ہزار 200 میگاواٹ ہے، ہائیڈل کے ذریعے 2 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ ایک ہزار 360 میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز کا 5 ہزار 440 میگاواٹ ہے۔