سفارتخانہ اسلامی جموریہ پاکستان کویت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کشمیر کی تقریب

Kashmir Black Day

Kashmir Black Day

کویت (محمد عرفان شفیق) سفارتخانہ اسلامی جموریہ پاکستان کویت میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے 27 اکتوبر، یوم سیاہ کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانیوں اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 27 اکتوبر دنیا بھر کی کشمیری کمیونٹی یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے جس دن بھارتی افواج نے کشمیر پر دھاوا بولا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جسکی سعادت حافظ عامر نے حاصل کی۔جس کے بعد سفیر پاکستان غلام دستگیر نے صدر مملکت ڈاکٹر علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کشمیریوں کا درینہ مطالبہ ہے اور پاکستان ہر فورم پر اس مسئلے کو اٹھاتا رہے گا۔ کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیریوں کے رائے کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیر کی آزادی تک حق خودارادیت کی جنگ جاری رہے گی۔

اس موقع پر کشمیریوں پر بھارتی تسلط اور ظلم و ستم کی داستانوں کی روداد ڈاکومنٹری کی شکل میں دکھائی گئی۔ سفیر پاکستان نے حاضرین کے آمد کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر حافظ محمد شبیر نے ملک کویت و پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔