توانائی بحران برقرار، ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

load shedding

load shedding

لاہور(جیوڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، لاہور میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیدنگ ملتان میپکو ریجن کے تیرہ اضلاع میں لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کر دی۔ لاہور میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک بجلی کی بندش جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق بجلی کی پیداوار میں فوری اضافے کا امکان نہیں۔تاہم موسم میں تبدیلی سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں معمولی کمی کا امکان ہے ادھر ملتان میپکو ریجن کے تیرہ اضلاع میں بجلی کا بحران شدت اختیا ر کر گیا ہے۔

شاٹ فال میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شہروں میں سولہ سے اٹھارہ جبکہ دیہات میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔