توانائی سیکٹر میں پرائیویٹ شعبے کی سرمایہ کاری ناگزیر ہے : وزیراعظم

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ اسلام آباد حبکو کے چیئرمین حسین داد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

نواز شریف نے کہا کہ نجی شعبہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ خیر سگالی کے سفیر جاوید ملک نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔