اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو اسمبلی چھوڑ دوں گا، محمود خان اچکزئی

Mehmood Khan Achakzai

Mehmood Khan Achakzai

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سر براہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دو،تین سال تک اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو اسمبلی چھوڑ دوں گا، قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں ان کہنا ہے کہ امریکا پاگل نہیں ہے جو لاکھوں کا ڈرون مار رہا ہے،یہ سچ یہ ہے کہ ہم افغانستان میں مداخلت کررہے ہیں۔ وقت محدود ہے، ساری دنیا ہماری دشمن بن چکی ہے۔

ہم پر عائد الزامات ثابت ہو چکے ہیں، اسامہ ایس ایس بی کی ٹریننگ اکیڈمی کے قریب سے پکڑا گیا، ایٹم بم ہم نے فروخت کیا، چین سمیت ہمسائیہ ممالک ہم سے ناراض ہیں۔ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری ایجنسیاں اہل ہیں، وہ گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈ سکتی ہیں، پھرملک میں امن و امان کی حالت ایسی کیوں ہے، کیا اس ملک کو توڑنا ہے؟ دو،تین سال تک اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو اسمبلی چھوڑ دوں گا۔