یورپی یونین میں بجٹ اور ریسکیو پیکیج پر معاہدہ طے

European Union

European Union

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کے 27 ممالک نے کورونا وائرس کے معاشی اثرات کے خلاف جدوجہد کے لیے تیار کردہ 750 یورو کے ریسکیو پیکیج پروگرام اور ایک ٹریلین یورو سے زائد کے آئندہ کے بجٹ کے معاملے پر مطابقت قائم کر لی ہے۔

یورپی یونین کونسل کے چیئر مین چارلس مشل اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہ ارسولا وون در لیین نے بیلجین دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین سربراہی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

مشل کا کہنا ہے کہ ہم نے کامیابی حاصل کر لی ہے، بجٹ اور ریسکیو پیکیج پر مطابقت قائم ہو گئی ہے۔ آئندہ کا 7 سالہ بجٹ ایک ٹریلین 74 ارب یورو کی سطح کا ہوگا، جبکہ ریسکیو پیکیج کے لیے ساڑھے 7 سو یورو مختص کیے جائینگے۔

بروز جمعہ سے ابتک کافی کھٹن مذاکرات سر انجام دیے جانے کی توضیح کرنے والے مشل نے بتایا کہ یہاں پر رقم سے زیادہ بحث ہوئی ہے۔ یہ معاہدہ خطہ یورپ کو مستقبل کی جانب لیجانے والے اہم لمحات میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بجٹ کو واضح طور پر موسمی اہداف سے منسلک کیا گیا ، قوانین کی بالادستی کو ایک نمایاں عنصر ہونے اور برابری کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کے صدر وون در لین نے بھی ریسکیو پیکیج پروگرام کے معاملے پر معاہدہ طے ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ یورپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ 1.8 ٹریلین کی سطح کا ایک مثالی معاہدہ ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے کے بعد ریسکیو پیکیج اور بجٹ کے معاملے میں یورپی پارلیمنٹ سے مذاکرات شروع کیے جائینگے۔