12 مئی واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ پاکستان نہیں چلے گا، اچکزئی

Mehmood Khan Achakzai

Mehmood Khan Achakzai

اسلام آباد (جیوڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کراچی دہشت گردوں کا شہر بن چکا ہے، 12 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ پاکستان نہیں چلے گا۔

ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی کے قتل عام کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ پاکستان نہیں چلے گا، پاکستان بنا تو اسے سیاسی کے بجائے دو نمبر لوگوں سے چلانے کی کوشش کی گئی۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جیلوں میں صرف وہی لوگ رہ گئے ہیں جنہوں نے جوتی چرائی تھی یا سائیکل، ایور گرین نما افراد سیاستدان بنے پھرتے ہیں، وہ خاک اس ملک کو چلائیں گے۔