ہر فرد غیر محفوظ ہوچکا ہے، سیاسی مفادات کیلئے قوم کا مستقبل برباد کیا جارہا ہے، عمران چنگیزی

کراچی : شہر میں جاری بد امنی کے واقعات پر چیئرمین عمران چنگیزی کی زیر صدارت ہونے والے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف ) کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک چیئرمین سماجی ونگ محمد رئیس، چیئرمین سیاسی ونگ جمیل اقبال، چیئرمین ہیلتھ ونگ ڈاکٹر سکندر شیخ ، چیئرمین ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر عارف، چیئرمین یوتھ ونگ ادیب مشرقی، چیئرمین اسٹوڈنٹ ونگ محمد فیصل خان، چیئرمین خواتین ونگ شمع خان مونا۔

چیئرمین اقلیتی ونگ شری ہنس راجکمار و دیگر نے شہر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد امنی کی صورتحال کے باعث تعلیمی، ادبی، ثقافتی، تجارتی، صنعتی، کاروباری، معاشی، اقتصادی سرگرمیاں سبوتاژ ہو چکی ہیں، عوام کھانے کے دانے اور روٹی کے نوالے سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

اگر جلد صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو قوم کا مستقبل مکمل طور پر تاریک ہو جائے گا ۔ حکومت کے پاس صورتحال پر قابو پانے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے تو این جی پی ایف کی قیادت سے رابطہ کرے اور ہمارے تجویز کردہ قابل عمل پروگرام پر عملدرآمد کے ذریعے حالات بہتر بناکر قوم کا مستقبل محفوظ بنائے۔