ایف بی آر کی 278 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران دو سو اٹھتر ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔ جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں بیس فیصد زائد رہیں۔ ایف بی آر زرائع کے مطابق رواں مالی سال اڑتالیس ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی بڑی وجہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح کو سترہ فیصد کرنا اور مختلف ٹیکس رعائتیں ختم کرنا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ کے دوران دو سو دس ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کئے تھے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2 دو سو چھیالیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں تینتیس ارب روپے کی وصولیاں ممکن ہوئیں۔