ایف بی آر نے کسٹم سروس گروپ کے 22 افسر تبدیل کر دیئے

FBR

FBR

اسلام آباد(جیوڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گریڈ سترہ سے انیس کے بائیس افسروں کو تبدیل کر دیا۔ ان افسروں کا تعلق کسٹم سروس گروپ سے ہے۔اسلام آباد ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق تبدیل کئے جانے والے افسروں میں گریڈ 19 کے سات، گریڈ 18 کے آٹھ اور گریڈ 17 کے سات افسر شامل ہیں۔

گریڈ 19 کے افسر عرفان الرحمان کا تبادلہ اسلام آباد سے سیالکوٹ، گریڈ 19 کے ڈاکٹر اختر حسین کا تبادلہ کراچی سے لاہور، گریڈ 19 کے محمد عرفان واحد کا تبادلہ راولپنڈی سے اسلام آباد اور گریڈ 19 کے محمد اسمعیل کا تبادلہ لاہور سے فیصل آباد کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 18 کی عائشہ نیاز کو لاہور سے اسلام آباد، گریڈ 18 کے محمد احسن لاہور سے ملتان، گریڈ 18 کے محمد فرخ شریف کو لاہور سے سیالکوٹ اور گریڈ 18 کے عمر شفیق کو کراچی سے لاہور تبدیل کر دیا گیا ہے۔