فیصل آباد : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت پر احتجاج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت پر اس کے لواحقین نے ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہسپتال کا آٹ ڈور وارڈ اور ایمرجنسی بند کرا دی۔ پینتیس سالہ ریاست ہارٹ اٹیک کے باعث سول ہسپتال میں داخل تھا۔ رات کو اس کی طبعیت مزید بگڑ گئی اور اس نے ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑ دیا۔

مریض کے لواحقین نے الزام لگایا کہ ریاست کی موت ڈاکٹروں کی لاپروائی سے ہوئی۔ لواحقین نے مریض کی لاش ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور آٹ ڈور وارڈ زبردستی بند کرا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایم ایس سول ہسپتال بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایمرجنسی اور آٹ ڈور کھول دیا گیا۔