فیصل آباد: لوہے کی بھٹی پر کام کرنے والے 4 مزدور جھلس کر زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں لوہے کی بھٹی پر کام کرنے والے چار مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ میں ایک فانڈری میں چار مزدور لوہا پگھلانے والی بھٹی پر کام کر رہے تھے کہ اچانک بھٹی سے لوہے کا کھولتا ہوا مادہ ان پر آ گرا جس کی وجہ سے 4 مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثر ہ چاروں افراد کی حالت خطرے سے باہر اور تسلی بخش ہے۔