فیصل آباد : نجی یونیورسٹی سے طلبہ کو نکالنے پر وائس چانسلر کیخلاف احتجاج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں 12 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبا کا وائس چانسلر کیخلاف شدید احتجاج، طلبہ نے شیخوپورہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، گرمی کے باعث 1 طالب علم بے ہوش۔

فیصل آباد میں نیشنل ٹیکسٹائل کے طلباء نے جرمانے اور فیس کے معاملات پر کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے والے 12 ساتھیوں کو یونیورسٹی سے نکالے جانے پر یونیورسٹی انتظامیہ اور ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر ممتاز حسین کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

طلباکی بڑی تعداد نے یونیورسٹی کے سامنے شیخوپورہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران گرمی کے باعث ایک طالب علم بے ہوش ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔