فیصل آباد : وائلڈ لائف نے قیمتی پرندوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پرندوں کی فیصل آباد سے پشاور سمگلنگ کو ناکام بنا دیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فیصل آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے پرندوں کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا، اہلکاروں نے الائیڈ موڑ سے پشاور جانے والی گاڑی پر کارروائی کی جس میں ’’مینا ‘‘ اور ’’گندمی چڑیاں‘‘ تھیں جن کی تعداد پانچ سو کے قریب تھی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے اور پرندوں کو سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر آزاد کر دیا گیا۔