جعلی ڈگری کیس ، بادشاہ قیصرانی کو 2 سال قید ، 5 ہزار جرمانے کی سزا

Badshah Qaisrani

Badshah Qaisrani

ڈی جی خان جعلی ڈگری کیس میں جے یوآئی(ف) کے بادشاہ قیصرانی کو عدالت نے 2 سال سزا ، 5 ہزار جرمانے کی سزا سنادی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کی جعلی ڈگری کیس کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے جعلی ڈگری پررکن پنجاب اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کو 2 سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔میر بادشاہ قیصرانی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے ، جے یوآئی(ف) کے راہنما پی پی 240 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔