فواد چوہدری کو یوٹرن وزیراعظم سے متعلق بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہو گی: مریم اورنگزیب

Marriyum Aurangzeb

Marriyum Aurangzeb

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو اپنے یوٹرن وزیراعظم سے متعلق بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کی نااہلی، عوام پر گرائے مہنگائی کے بم پر شور مچاتی ہے، اپوزیشن یہ شور مچاتی رہے گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا ہے، اس پر اپوزیشن اسی طرح شور مچاتی رہے گی۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اپوزیشن 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، 1 کروڑ نوکریاں دینےکا سوال پوچھتی رہےگی۔

مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ علیمہ خان نے جائیداد کس رقم سے خریدی اور پاکستان سے باہر کیسے گئی۔