فواد خان پاکستان کے اگلے سپرہیرو؟

Fawad Khan

Fawad Khan

کراچی (جیوڈیسک) نامور پاکستانی اداکار فواد خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ سپر ہیرو کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید، سائرہ شہروز اور شہریار منور کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’پراجیکٹ غازی‘ کو پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم قرار دیا گیا تھا اور اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے، پاکستان کے نامور اداکار فواد خان کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کےاگلے سپر ہیرو بنیں گے۔

سوشل میڈیا پرفواد خان کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ سپرہیروکے لباس میں نظر آ رہے ہیں اس تصویرکو اسٹائلسٹ شمل قریشی نے ’سپرہیرو‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئرکرایا ہے۔

شمل قریشی کے تصویر شیئر کرانے کے بعد سوشل میڈیا پرخبریں گردش کررہی ہیں کہ فواد خان اگلی فلم میں سپرہیرو کے روپ میں نظر آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فواد خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کرر ہے ہیں تاہم فلم کی ریلیز قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔