وفاقی بجٹ : دفاعی اخراجات میں 13 فی صد اضافے کی تجویز تیار

Pakistan Army

Pakistan Army

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آبادآئندہ بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 13 فی صد اضافہ کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے اور دفاعی بجٹ 627 ارب روپے تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن کے اجلاس میں دیگر وزارتوں سمیت وزارت دفاع کے بجٹ پر بھی غور کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین نے اجلاس کی صدارت کی۔

دفاعی بجٹ میں موجودہ مالی سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ منظور کیا گیا اور نیا دفاعی بجٹ 627 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی۔موجودہ مالی سال میں دفاعی بجٹ 545 ارب روپے تھا جسے بعد میں بڑھا کر 570 ارب روپے کیا گیا۔