وفاقی کابینہ میں تبدیلی، شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان مل گیا

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے دو اہم وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے۔

ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں اب وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اعظم سواتی کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر بننے والے حفیظ شیخ کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔