فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آنے پر بہت خوش ہوں، سعود

Saud

Saud

کراچی (جیوڈیسک) اداکار سعود نے کہا ہے کہ میری شناخت پاکستان کی فلم انڈسٹری ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مجھے شناخت اور شہرت ملی۔

آج جب مجھے فلم انڈسٹری میں رونقیں نظر آرہی ہیں اس نے مجھے ایک نیا حوصلہ دیا ہے، میں نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر مجھے مل گئی، پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں لیکن ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا۔

’’سعود نے کہا اگر ہم نے معیار پر توجہ نہیں دی تو ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، نئے رجحانات اور نئی سوچ سے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، فلموں میں کہانی سب سے اہم ہوتی ہے،اس وقت ایسے موضوعات کی ضرورت ہے جو عوام کو بھر پور تفریح کے ساتھ مثبت پیغام بھی دے سکے۔