این اے 25، غیر حتمی نتیجہ تحریک انصاف کے داور خان کامیاب قرار

PTI Pakistan

PTI Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں این اے 25 کے ضمنی انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا، تحریک انصاف کے داور خان کامیاب قرار

الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 کے ضمنی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار داور خان نے 73755 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مد مقابل جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار اسد محمود 66063 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے این اے 25 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی نے صرف 355 ووٹ حاصل کیے۔