فنگر پرنٹس کا معاملہ نادرا اور الیکشن ٹریبونل کے درمیان ہو گا: الیکشن کمیشن

Finger Prints

Finger Prints

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے فنگر پرٹنس کی تصدیق کے لئے شرائط نامہ نادرا کو ارسال کر دیا ہے۔اسلام آباد ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن فنگر پرنٹس کا نظام اپ گریڈ ہونے کے بعد نادرا کو بزنس دینے کا پابند نہیں ہو گا۔

الیکشن کمیشن استعداد کار بڑھانے کیلئے مالی امداد کا ذمہ دار بھی نہیں، فنگر پرنٹس کا معاملہ نادرا اور الیکشن ٹریبونل کے درمیان ہو گا اور الیکشن ٹریبونل درخواست گزار کی رضا مندی سے رقم کا تعین کرے گا۔