پہلی ایسٹرن ٹیسٹنگ سروسز پی ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ 26 اگست سے شروع ہوگی

اسلام آباد (پی پی سی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی ایسٹرن ٹیسٹنگ سروسز پی ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ 26 اگست سے سید دلاور عباس پی ٹی ایف کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور بوائز انڈر شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں دو لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض انٹرنیشنل ٹینس آفیشل محمد عارف قریشی انجام دیں گے۔ چیمپئن شپ 31 اگست تک جاری رہے گی۔