پہلے پاکستانی نژاد وکیل یاسر نقوی کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں وزیر محنت مقرر

Yasir Naqvi

Yasir Naqvi

ٹورنٹو(جیوڈیسک) پہلے پاکستانی نژاد وکیل یاسر نقوی کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں وزیر محنت مقرر کر دیا گیا ہے۔یاسر نقوی کے والد، انور عباس بھی پاکستان میں ایک سیاسی کارکن رہے ہیں۔

یاسر 1988 میں پاکستان سے کینیڈا آئے اس وقت ان کی عمر 15 برس تھی۔انہوں نے میک ماسٹر یونیورسٹی سے لا کی ڈگری حاصل کی اور ملک کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یاسر 2007 میں پہلی بار اوٹاوا کے ایک حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

رکن اسمبلی کی حیثیت سے یاسر نقوی نے اونٹاریو قانون ساز اسمبلی میں چار بِل پیش کیے اور وہ سب کے سب منظور کر لیے گئے۔یاسر کے بڑے بھائی، علی نقوی کینیڈا کی حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت، نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ہیں۔