پانچ ایئر کموڈورز کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

Air Force

Air Force

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پانچ ایئر کموڈورز کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومت نے پانچ ایئر کموڈورز کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

ترقی پانے والوں میں ایئر کموڈور پیر زادہ کمال الدین اے صدیقی، ایئر کموڈور مجاہد انور، ایئر کموڈور ارشد ملک، ایئر کموڈور خاور حسین اور ایئر کموڈور اظہر احسن رضوی شامل ہیں۔