سیلاب کا خدشہ، وزیر اعظم کا فوج کو تیار رہنے کا حکم

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فوج کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے کا پانی چھوڑے جانے کے بعد وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے۔

کہ وہ ممکنہ سیلاب کی صوتحال پر کڑی نظر رکھیں۔ عوام کو تازہ ترین صورتحال سے باخبر رکھا جائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ وزیر اعظم نے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فوج کو بھی تیار کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لئے مکمل طور پر تیار ہوگی۔ وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ صوبائی اور ضلعی حکام کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہرممکن مدد دی جائے۔