آل کراچی محمد ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا 22 اگست سے آغاز ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی : شاہ فیصل ٹائون کے معروف فٹ بال آرگنائزر پرویز قاسو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے مشترکہ تعاون اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر سرپرستی شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں ایک خوبصورت اور شاندار فٹ بال ایونٹ “پہلا آل کراچی محمد ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ 2014ئ”کا آغاز مورخہ 22اگست2014ء بروز جمعہ سے ہوگا۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہزارہ محمڈن فٹ بال گرائونڈ پر ہوگا جس میں کراچی کی معروف فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر پرویز قاسو نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ شہر کراچی کا یادگار ٹورنامنٹ ہوگا جس میں ٹیموں کو کیشن انعامات سے بھی نوازا جائے گا انہوں نے معروف اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کو ٹورنامنٹ کا میڈیا کوارڈینٹر نامزد کرتے ہوئے پرویز قاسو نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی انتظامیہ کا تعاون ہمارے لئے باعث حوصلہ رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواشمند تمام ٹیموں کو جلدرابطہ کے لئے کہا ہے۔