افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کا ہر سپاہی قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ملک صفدر اعوان

کراچی : یوم شہداء پاک فوج کے موقع پر شہداء پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے تنظیم الاعوان پاکستان کا اجلاس مرکزی چیئر مین ملک صفدر اعوان کی صدارت میں منعقد ہواجس میں شہداء پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف میڈیا مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم الاعوان کے مرکزی چیئر مین ملک صفدر اعوان نے کہاکہ افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کا ہر سپاہی قوم کے ماتھے کا جھومر ہے اور قوم اپنی افواج کے خلاف کسی بھی ہرزاسرائی کو قطعی برداشت نہیں کرے گی ملک صفدر اعوان نے کہاکہ ملک کو دہشت گردی اور لاقانونیت کے خاتمے کے لئے پاک افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں آج ہم اپنے ان شہداء پاک افواج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اجلاس سے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ملک شاہد اعوان ،سرپرست اعلیٰ رکن قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان ،ملک امیر داد اعوان اور دیگر نے بھی اپنے خطاب میں پاک افواج کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر شہداء پاک فوج کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔