غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھرپور مواقعے، مکمل تحفظ دیں گے، وزیر اعظم

Prime Minister

Prime Minister

بنکاک (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بھرپور مواقعے فراہم کئے جا رہے ہیں،غیر ملکی سرمایہ کار حکومتی پالیسوں کے تحت بہترین منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

بنکاک میں ایشیا پیسفک سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان کا محل و قوع ایسا ہے کہ تجارت کا مرکز بن سکتا ہے، وزیر اعظم نے کہا پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے۔

حکومتی پالیسوں کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار بہترین منافع حاصل کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت پاکستان ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔ان کا کہنا تھا ایشیا پیسفک کے بعض ممالک آی ٹی کے شعبے میں بہت ترقی یافتہ ہیں،آی ٹی کمپنیاں جی ڈی پی کا 20 فی صد حصہ شیئر کرتی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاغیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، انہیں مکمل تحفظ دیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ایشیا پیسفک کے ساتویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، اجلاس میں نو ملکوں کے سربراہان مملکت اور 34 ملکوں کے نمایندے شریک ہیں۔وزیر اعظم اپنے دورے میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔