سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کے قتل کا ملزم کا فرار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد سیکریٹری داخلہ پنجاب نے سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کے قتل کے ملزم روح اللہ کے فرار کیس میں اسلام آباد پولیس، اڈیالہ جیل اور ڈی ایچ کیو اسپتال کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے ۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزم روح اللہ فرار کے کیس کی سماعت کی۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی طاہر عالم کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی دلچسپی کا اندازہ اسی سے ہو جاتا ہے کہ اتنا اہم ملزم فرار ہو گیا اور آپ کو پرواہ نہیں۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آباد ملزم روح اللہ کی گرفتاری کے اقدامات کریں۔ عدالت نے تمام ذمہ دار اداروں سے29 مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔