ایبٹ آباد آپریشن میں ہمیں وہ سب نہیں ملا، جو چاہئے تھا، کیمرون منٹر

Cameroon Munter

Cameroon Munter

پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کہتے ہیں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن پر حملے کے بعد سب سے بڑی پریشانی بیرون ملک مقیم امریکوں کو محفوظ کرنا تھا۔

پاکستان میں اسامہ بن لادن کی تلاش میں کئے جانے والے ایبٹ آباد آپریشن کے وقت تعنیات امریکی سفیر کیمرون منٹر کہتے ہیں کہ ہمیں وہ سب نہیں ملا جو ہمیں چاہئے تھا، اس کی وجہ پاکستان میں موجود حکومت تھی جو سب کچھ نہیں دے سکتی تھی۔

کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد ان کی سب سے بڑی پریشانی پاکستان میں امریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔

امریکا کو کرس سٹیون کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے جو انھوں نے لیبیا میں قتل ہونے سے پہلے اپنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جو ہمارے نظام تعلیم، بزنس اور ہماری ثقافت کو پسند کرتے ہیں۔