فرانس میں آج سے کانز فلم فیسٹول کا آغاز

Cannes, Film

Cannes, Film

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں آج سے کانز فلم فیسٹول کا آغاز ہو رہا ہے ، فیسٹول میں دنیا بھر سے 18 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ کانز فلم فیسٹول میں آج فلم ”گریس آف موناکو“ پیش کی جائیگی۔

جس میں نکول کڈمین اپنے ہوشربا حسن کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ 24 مئی تک جاری رہنے والے فیسٹول میں 18 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ کانز میں بہترین قرار دی جانے والی فلم کو پام ڈی اوور ایوارڈ دیاجاتا ہے۔