آزاد کشمیر کی خبریں 03.05.2013

پولیس میں بھرتی کیلئے 714امیدواروں نے تحریری امتحان دیا تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی لسٹ آج SPآفس میں آویزاں کر دی جائے گی
بھمبر(جی پی آئی)پولیس میں بھرتی کیلئے 714امیدواروں نے تحریری امتحان دیا تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی لسٹ آج SPآفس میں آویزاں کر دی جائے گی تحریری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا تفصیلات کیمطابق
پولیس میں56کنسٹیبلان کی بھرتی کیلئے 2643امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھی جو فیزیکل ٹیسٹ کے بعد 714امیدوار تحریری ٹیسٹ کیلئے کامیاب ہوئے تھے گزشتہ روز چلڈرن پارک میں 714امیدواروں تحریری ٹیسٹ میں شامل ہوئے ٹیسٹ کے موقع پرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ٹیسٹ انتہائی صاف شفاف اور پر امن ماحول میں منعقد ہوئے تحریری ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست آج ایس پی آفس بھمبرمیں آویزاں کر دی جائے گی تحریری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سے کرپشن ،بے روزگاری ،مہنگائی ،لاقانونیت اور لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ صرف مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان سے کرپشن ،بے روزگاری ،مہنگائی ،لاقانونیت اور لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ صرف مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے پاکستان کے باشعور اور محب وطن شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسل لیگ ن کو کامیاب بنائیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر وارڈ نمبر 1سٹی بھمبرکے نائب صدر چوہدری محمود سبحانی نے کیا انہوں نے کہاکہ زرداری نے مفاہمت کے نام پر 5سالوں میں پاکستان کے اندر لوٹ مار ،کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری ،لاقانونیت اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کو پروان چڑھایا ملکی اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کے اندر تعمیروترقی کروائی 8ماہ کے اندر میٹرو بس کا منصوبہ مکمل کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں محب وطن اور باشعور عوام اب کسی مداری کھلاڑی اور اناڑی کے بہکاوے میں نہیں آئیںگے پاکستانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور میاں نوازشریف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ میاں نوازشریف ہی وہ واحد قومی اور محب وطن لیڈرہیں جو پاکستان کو موجودہ مسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں 11مئی کو پاکستان کے غیور عوام شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران اور افسر شاہی وہی سہولتیں انجوائے کرے جو خطہ کے عام آدمی کو حاصل ہیں زندگی ،موت ،عزت اورذلت میرے رب کے پاس ہے
بھمبر(جی پی آئی )حکمران اور افسر شاہی وہی سہولتیں انجوائے کرے جو خطہ کے عام آدمی کو حاصل ہیں زندگی ،موت ،عزت اورذلت میرے رب کے پاس ہے اللہ کے علاوہ مخلوق سے ڈرنے والے دن اور رات کو کئی بار مرتے اور جیتے ہیں ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی کارکن چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے سماجی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم کارکن لوگ ہیں اور سیاسی کارکن ہونے پر فخر ہے 65سالوں میں سیاستدانوں اور افسر شاہی نے ملک کو جی بھرکے لوٹا کھربوں کے خزانے خالی اور آزادکشمیر افغانستان سے بدترین صورتحال کا شکار ہے بڑے بڑے ایوانوں پر کرپشن کے الزامات اور رشوت خوری معمولی بات نہیں رہی انہوں نے کہاکہ بھٹو شہید نے ملک کے اندر سماجی انقلاب برپا کیا عام آدمی کو آزادی اور قیادت فراہم کی وہ لوگ جو پاکستان اورآزادکشمیر کے اندر پشت درپشت اقتدار انجوائے کررہے تھے وہ گھبرا گئے ان کو بھٹو شہید نے للکارا مگر کرپٹ ٹولے نے بد معاشی کرکے سماجی انقلاب کو روکا اور سیاست کے اندر کروڑوں اور اربوں کی گیمیں پروان چڑھائیں علامہ اقبال ،قائداعظم اور بھٹو شہید کے بعد کوئی لیڈر نہ آسکا حالات وواقعات نے نئی کروٹ لی عالمی سامراج نے بھی مداخلت کی فاشٹ قوتوں اور انکے چیلوں نے ہرادارے کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا میرٹ آٹے میں نمک کے برابر رہ گیا مفلوج معیشت اور سیاست کروڑ پتی ٹھگوں ،چوروں ،بدمعاشوں اور کمیشن خوروں کے ہاتھ میں چلی گئی اس وقت حالات یہ ہیں کہ شکایت سننے والا ہی کوئی نہ ہے اداروں کے سربراہوں کے پاس جن تک کوئی شکایت جاتی ہے تو وہ کلرک کی ردی کی ٹوکری میں چلی جاتی ہے نام نہاد لیڈرشپ عالمی سامراج اور فاشٹ قوتوںکے ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے خطہ کے عوام کو پانی ،تعلیم ،روٹی ،کپڑا،مکان ،علاج ومعالجہ کی سہولتیں حاصل نہ ہیں بلکہ ترقی کی بجائے پسپائی کی طرف ماحول گامزن ہے خطہ کے اندر کوئی مثبت
پالیسی اور کام کاج کاماحول نہ ہے الٹاچور کوتوال کو ڈانٹنے کے مترادف چل چلاؤ ہے کساد بازاری گرما گرم ہے افسر ،ماتحت اور حاکم باہم ملاپلی سے معاشرتی اورعوامی استحصال کررہے ہیں1983سے لیکر اب تک بلا تفریق مواخذے ،محاسبے اور احتساب کی ضرورت ہے بہرحال قانون قدرت ہے کہ قوم کا خون چوسنے والے آخرکار عبرت کا سامان بنیں گے اور یہ قوم کرپٹ ٹولے سے بلاتفریق اور انکی اولادوں سے بھی حساب لیںگے انہوں نے یہ بھی کہاکہ ادارے کا سربراہ ماتحتوں سے ملکر عوام کاخون چوس رہا ہے مگر وہ خدائی لعنت کی بھی پکڑمیں ہے دولت کے انبار کا عمل فرعونی اور نمرودی سامراج کی عکاسی ہے عوام کے حقوق غصب کرنے ولاے بھی بچ نہیں سکتے دولت کے انبار لگانے والے محلات بنانے والے سامان عبرت بنیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھرڈ آپشن کے بغیر حق خودارادیت کی تشریح ہی نا مکمل ہو کیونکہ حق خودارادیت غیر مشروط اور غیر محدود رائے کااظہار ہے
بھمبر(جی پی آئی)تھرڈ آپشن کے بغیر حق خودارادیت کی تشریح ہی نا مکمل ہو کیونکہ حق خودارادیت غیر مشروط اور غیر محدود رائے کااظہار ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم مووومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ تھرڈ آپشن کی مخالفت کرنے والے کشمیری سیاستدان محب وطن ہیں یا نہیں تاریخ فیصلہ کرے گی اس وقت پاکستان بھی بھارت کی طرح ہمرا جغرفیہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جبکہ ہم پاکستان کے خیرخواہ ہیں اس لیے پاکستان کو تمام طرح خارجہ پالیسی مسلہ کو کشمیر مدنظر رکھ کر ترتیب دینی چاہیے حالیہ ہونے والے الیکشن میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے کشمیر کو اپنے اپنے منشور سے ہی نکال دیا ہے جو کہ کشمیری اور پاکستانی قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو غیر ریاستی جماعتوں کے کشمیر ی قائدین کے کردار پر بھی انگلیاں اٹھیں گی کیونکہ یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز سیاسی پارٹیوں اور مقبوضہ کشمیر حکومت کو جب کٹھ پتلی کہتے ہیں تو یہ آزادکشمیر حکومت اپنے آپ کو کیا
کہیں گے اس لیے کہ پاکستان کی مسلہ کشمیر پر سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت ایک ڈھونگ ہے اور اس ڈھونگ پر اب پردہ چاک ہو گیا ہے آئندہ الیکشن میں کشمیر فریڈم موومنٹ کسی بھی امیدوارکی حمایت نہیں کر ے گی اور الیکشن میںجماعتی پالیسی کے تحت ہم اپنا کردارادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کو پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی پیپلزپارٹی کاراستہ روکنا کسی کے بس کی بات نہیں
بھمبر(جی پی آئی)11مئی کو پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی پیپلزپارٹی کاراستہ روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنماراجہ غفار احمدگوگا نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی ،جمہوری اور انقلابی جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں پیپلزپارٹی عوام اور ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے پیپلزپارٹی چور دروازے کی بجائے عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے5سالوں میں ورثے میں ملنے والے مسائل اور مشکلات کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی پیپلزپارٹی کے دورحکومت میںشروع ہونے والے پراجیکٹس کے ثمرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیںگے پاکستان کے باشعور اور جموریت پسند عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں اور11مئی کو ووٹ کی پرچی سے پیپلزپارٹی کوکامیابی دلائیںگے پیپلزپارٹی دوبارہ حکومت میں آکر تعمیروترقی اور جمہوریت کے تسلسل کو جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کئی عشروں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں دونوں بڑی جماعتوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا ہے
بھمبر(جی پی آئی )پیپلزپارٹی اور ن لیگ کئی عشروں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں دونوں بڑی جماعتوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا ہے دونوں
جماعتوں نے باری لگا رکھی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت وفاق اور ن لیگ کی حکومت پنجاب میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں عوام تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے راہنماچوہدری صادق حسین چھپراں نے کیا انہوں نے کہاکہ چوروں لٹیروں اور ظالموں کا یوم حساب قریب آگیا ہے 11مئی کوپاکستان کے غیور اور باشعور عوام چوروں لٹیروں اور قومی مجرموں کااحتساب کرتے ہوئے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ان کو مسترد کردیں عوام آزمائے ہوئے کو نہ آزمائیں موجودہ 5سالہ حکومت میں عوام نے پیپلزپارٹی کی اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتوں کی کارکردگی دیکھ لی ہے جنہوںنے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اب عوام عمران خان کا ساتھ دیں 11مئی کو بلا کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو کامیاب کریں تاکہ نئے پاکستان کاآغاز ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ایک مخصوص لابی سوچی سمجھی سازش اور پلاننگ کے تحت پیپلزپارٹی کی حکومت اور شریف وزراء کوبدنام کررہی ہے
بھمبر(جی پی آئی)مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ایک مخصوص لابی سوچی سمجھی سازش اور پلاننگ کے تحت پیپلزپارٹی کی حکومت اور شریف وزراء کوبدنام کررہی ہے کسی شریف خاندان کی عزت اچھالنا شرعی ،قانونی اور اخلاقی طور پر منع ہے عبدالسلام بٹ ،حافظ طارق اور دیگر وزراء پر الزام تراشی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ان خیالات کااظہار پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبرکے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور حکومتی وزراء کی کارکردگی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی مخالفین حکومت اور وزراء کو بدنام کرنے کیلئے ایک سازش کے تحت بدنام کرنے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیںاور شریف وزراء پر بدنامی کے الزامات لگا کر اپنے مخصوص عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں جنہیں پیپلزپارٹی کے کارکنان کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہم بھی جانتے ہیں مخالفین اپنی اوقات میں رہیں اور گھٹیا ،غلیظ اور اوچھی
حرکتوں سے باز و ممنوع رہیں ہم کسی صور ت کسی شریف شہری اور شریف خاندان کی عزت النفس کو مجروح کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔