آزاد کشمیرکی خبریں 18.04.2013

آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے الیکشن کیلئے ضلع بھمبر کی دونشستوں پر انتخابات مکمل

بھمبر(جی پی آئی)آزادجموںوکشمیر بار کونسل کے الیکشن کیلئے ضلع بھمبر کی دونشستوں پر انتخابات مکمل چوہدری محمدلطیف ایڈووکیٹ اور راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ الیکشن ہار گئے تفصیلات کیمطابق آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے الیکشن میں ضلع بھمبر کی دونشستوں پر انتخابات مکمل پولنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی الیکشن میں چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ اور راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا چوہدری محمد لطیف نے 72ووٹ لیکر سب سے نمایاں رہے جبکہ راجہ شفیق اللہ 60ووٹ لیکر دورے نمبر پر جبکہ راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ 47ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر اور چوہدری محمد ضمیر 3ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے یوں چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ اور راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے جبکہ سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ الیکشن ہار گئے کامیابی کا اعلان ہوتے ہی چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ اور راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ کے حامیوں نے خوب جشن منایا کامیاب امیدواران نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیاکہ جنہوں نے ان کے اوپر اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ وکلاء نے جس اعتماد کااظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے اور بار کونسل کے اندر وکلاء برادری کے مسائل کو حل کروانے کی کوشش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی پاکستان کے اندر وفاق کی علامت ہے :چوہدری محمد یوسف درائیاں
بھمبر(جی پی آئی)پیپلزپارٹی پاکستان کے اندر وفاق کی علامت ہے چاروں صوبوں سے پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی بے نظیر کی شہادت کے صدر آصف علی زرداری نے
فہم وفراست سے تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے جمہوری حکومت کو کامیابی سے چلایاان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی راہنما و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریبوں،مزدوروں ،کسانوںاور متوسط طبقے کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی خدمت ،ملکی ترقی اور استحکام کیلئے سیاست کی پاکستان کی سلامتی ،بقاء ،استحکام اور جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین اور جیالوں کی بڑی قربانیاں ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی پاکستان کے اندر جتنی ترقی اور خوشحالی آئی ہے سب پیپلزپارٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے پاکستان کے غریب لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا فیصلہ بھی پیپلزپارٹی کا تھا آج بیرون ممالک سے اربوں روپے زرمبادلہ آرہا ہے جو ملکی معیشت کے اندر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے یہ بھی پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے پاکستان کو دفاعی اعتبار سے مضبوط بنانے اور پاکستان کو پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنانے کاکارنامہ بھی پیپلزپارٹی نے سرانجام دیا آج جس آئین اور نظام کے تحت ملک چل رہا ہے یہ آئین بھی پیپلزپارٹی نے دیا ہے پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد بھی پیپلزپارٹی کا عظیم کارنامہ تھا ملک کے اندر جمہوریت کیلئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پیپلزپارٹی کے جیالوں کی بڑی قربانیاں ہیں انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی وفات کے بعد پاکستان اور پیپلزپارٹی کو جن مشکلات اور بحرانوں کا سامنا تھا صدرآصف علی زرداری نے انتہائی فہم وفراست نے پیپلزپارٹی کو الیکشن کے اندر کامیابی دلائی اور وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنوائی اور ملک کے اندر جمہوری تسلسل کو برقرار رکھتے ہو ئے پہلی حکومت نے اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کی ملک کو بحرانوںاور مشکلات سے نجات دلائی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے جن کے ثمرات آنے والے سالوں میں سامنے آئیں گے انہوںنے کہاکہ آذادکشمیر میںآئین ساز اسمبلی ،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا قیام بھی پیپلزپارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے 1967میں جب پیپلزپارٹی قائم ہوئی تو ضلع میرپور سے میں پہلاآدمی تھا جو پیپلزپارٹی میں شامل ہوا پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی
کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں نہ صرف کامیابی حاصل کرے گی بلکہ چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گی پاکستان کے اند رمقیم کشمیری مہاجرین اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کو دینگے میٹ دی پریس میں سابق کونسلر چوہدری خادم حسین اور شیخ محمد بشیر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر بھمبرکی بازاروں کی چیکنگ مختلف دوکانوں کا سٹاک چیک کیا
بھمبر(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر بھمبرکی بازاروں کی چیکنگ مختلف دوکانوں کا سٹاک چیک کیا سٹاک چیک کرنے کے معاملہ پر آزاد بکڈپو کے مالک اور اسسٹنٹ کمشنر میں تلخ کلامی اسسٹنٹ کمشنر نے دوکان کے مالک دونوں بھائیوں کو حوالات بند اور دوکان سیل کر دی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھمبرندیم احمد جنجوعہ کا بھمبر شہر کے مختلف بازاروں کے اندر مختلف دوکانوں کی چیکنگ کی اس دوران آزادبکڈپو میلادچوک کی دوکان میں سٹاک کی چیکنگ کے معاملہ پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر اور آزادبکڈپو کے مالک کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبرنے دوکان کو سیل اور دونوں مالک بھائیوں کو حوالات بند کر دیا۔