حریت کانفرنس کا یوم شہدائے کشمیر پر اسلام آباد میں سیمینار

Hurriyat Conference

Hurriyat Conference

اسلام آباد (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام یوم شہدا پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ 1931 کے شہیدوں نے کشمیری قوم کو آزادی کی راہ دکھائی اور ان کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے ابتک بے شمار لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جموں کشمیر کے عوام کی آزادی اور بھارت کے قبضہ سے خلاصی تک کشمیر کی جہدوجہد جاری رکھی جائے گی۔