پورا ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے ۔ دہشتگردمنٹوں میں کراچی جیسے شہر کو بلاک کردیتے ہیں:رائوناصر علی خان

لاہور : یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رائوناصر علی خان میئو نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ ارباب اقتدارکی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے قومی اداروں کوناکارہ بنادیا۔پاکستان کوقبرستان بنانے والے حکمرانوںکوجس کسی نے ووٹ دیاوہ بھی ان کے گناہوں میں برابرکاشریک ہوگا۔ اتحادی حکمران بدامنی کے واقعات کاسدباب کرنے میں ناکام رہے،پورا ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے ۔

دہشتگردمنٹوں میں کراچی جیسے شہر کو بلاک کردیتے ہیں حکمران بتائیں کراچی کسی نامعلوم علاقے نام ہے جو نامعلوم لوگ ہر روز آزادی سے قتل وغارت کرتے اور کوئی اُن کو پوچھنے ولا نہیں ؟ حکمران اپنی ناکامیوں سے کچھ سیکھنے اوراصلاح کرنے کی بجائے غلطیاں دہرانے میں مصروف ہیں۔ مگراتحادی حکومت کی بدترین ناکامی اوربدنامی کے باوجودہم کسی ماورائے آئین اقدام کے حق میں نہیں ہیں اورنہ ہی ہم اسٹیبلشمنٹ کوکسی مہم جوئی کی اجازت دیں گے۔

حکمرانوں کوان کے جرائم کی سزادینا عدلیہ اورووٹرزکاکام ہے ا،نہوں نے کہا کہ قبروں کے پیچھے چھپ کرسیاست کرنے اورعوام کوبیوقوف بنانے والے بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔2013ء کاانتخاب قومی لٹیروں اورمجرموں کیلئے احتساب بن جائے گا۔ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک بچانے کیلئے مسلم لیگ ن کا ہر ورکر اپناکرداراداکرے گا اور پاکستان کا مستقبل اللہ کے فضل و کرم سے روشن ہے