ہم نے جتنے جنازے اٹھائے کسی نے نہیں اٹھائے ہونگے، علامہ لدھیانوی

Maulana Ahmed Ludhianvi

Maulana Ahmed Ludhianvi

راول پنڈی (جیوڈیسک) اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ اہل سنت والجماعت جتنے جنازے اٹھاچکی ہے اتنے جنازے کسی جماعت نے اتنے کم عرصے میں نہیں اٹھائے ہوں گے۔

راول پنڈی کے لیاقت باغ میں تحفظ اہل سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ اہل سنت والجماعت کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کو ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہونے پر سلام تحسین پیش کرتا ہوں، اہل سنت والجماعت پاکستان کی مظوم ترین جماعت ہے۔