ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں پری مون سون کے بارشوں کے بعد ایک بار پھر کئی شہروں میں حبس اور گرمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ دھوپ کی تپش اور لو چلنے سے لوگ نڈھال ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی ڈی جی خان، رحیم یار خان، سبی، سکھر، جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نواب شاہ، لاڑکانہ، دادو میں درجہ حرارت بیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔